آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015ءکیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015ءکیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا
آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015ءکیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عالمی کپ 2015ءکے امپائر اور ریفریز کا اعلان کردیاہے ہے، 12رکنی فہرست میں پاکستان کے سینئر امپائر علیم ڈار کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیم مد مقابل ہو گئی جس میں پاکستان کے علیم ڈار اور سری لنکا کے کمار دھرم سینا فلیڈ امپائر ، نیوزی لینڈ کے بلی باو¿نڈن تھرڈ امپائر جبکہ ویسٹ انڈیز کے جوول ولسن چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ایڈیلیڈ اوول میں 15فروری میں ہونے والے سنسی خیز میچ یعنی پاکستان اور بھارت کے میچ میں انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل بورو اور ایان گولڈ فیلڈ امپائر اور اسٹیو ڈیوس تھرڈ امپائر جبکہ مائیکل گوف چوتھے امپائر ہوں گے۔اہم معرکے میں سری لنکا کے رنچن مدھوگالے میچ ریفری ہوں گے ۔

مزید : Cricket World Cup 2015


loading...