گھوڑوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

Jan 31, 2015 | 03:53 PM

گھوڑوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

* انسانوں نے آج سے کوئی پانچ ہزار سے سات ہزار سال پہلے گھوڑوں کو استعمال کرنا شروع کیا۔
* گھوڑے ایک دوسرے سے مختلف طرقوں سے بات کرتے ہیں۔
* گھوڑوں کی یادداشت بہت تیز ہوتی ہے۔
* گھوڑے کھڑے ہوکر اوور بیٹھ کر یعنی دونوں حالت م یں سو سکتے ہیں۔ اتنا زیادہ کام کرنے کے باوجود بھی ان کی نیند صرف ایک یا دو گھنٹوں پر مشتمل ہوتی ہے، لیکن زیادہ تر وہ پورا دن صرف 15 منٹ ہی سوپاتے ہیں۔
* عام طور پر گھوڑوں کی عمر 25 سے 30 سال ہوتی ہے۔
* اب تک کے سب سے زیادہ عمر والے گھوڑے کا نام Old Billy تھا، جو 62 سال کی عمر میں مرا تھا۔
* گھوڑے اپنی آنکھوں سے 360 ڈگری پر بھی دیکھ سکتے ہیں یعنی آگے اور پیچھے۔
* اب تک کے سب سے چھوٹے قد والے گھوڑے کا نام Thumbelina ہے جو بالکل جوان ہے لیکن اس کا قد صرف 17 انچ اور وزن محض 26 کلو ہے۔
* گھوڑی کو Mare کہتے ہیں جنگل میں گھوڑی ہی اپنے ساتھیوں کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے کہ اب کھانا تلاش کرنے کے لئے کہاں جانا ہے۔
* گھوڑوں کے دانتوں سے بھی ان کی عمر کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ جوان گھوڑے کے کل دانت 40 جبکہ گھوڑی کے 36 ہوتے ہیں۔
* گھوڑے کو کبھی بھی الٹی نہیں آسکتی اور نہ وہ اپنے منہ سے سانس لے سکتا ہے۔
* گھوڑوں کی سننے، سونگھنے اور چکھنے کی طاقت بہت زیادہ ہوتی ہے۔
* ماہرین کہتے ہیں کہ گھوڑا پانچ کروڑ سال پہلے وجود میں آیا۔ اس کی پہلی نسل کا نام Hyaracotherium تھا، جو صرف لومڑی جتنا بڑا تھا۔
* گھوڑا عام طور پر 44 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتا ہے لیکن آج تک ریکارڈ کی گئی گھوڑے کی سب سے تیز رفتار 88 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
* گھوڑے کا خون منشیات کی ادویہ بنانے کے کام بھی آتا ہے۔
* گھوڑے کو ہر روز 45 لیٹر صاف پانی کی صرورت ہوتی ہے۔

مزیدخبریں