عہدہ چھوڑنے پر ’’آزادی مبارک‘‘ کے پیغام ملے: چوہدری سرور

عہدہ چھوڑنے پر ’’آزادی مبارک‘‘ کے پیغام ملے: چوہدری سرور
عہدہ چھوڑنے پر ’’آزادی مبارک‘‘ کے پیغام ملے: چوہدری سرور

  



لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تعلقات عہدہ لینے سے خراب ہوتے ہیں، چھوڑنے سے نہیں، ہوسکتا ہے اب تعلقات زیادہ اچھے ہوجائیں گے۔ عہدہ چھوڑنے کے بعد آزادی مبارک کے پیغامات ملے ہیں۔ لاہور میں ایک شاددی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ مستعفی ہونے کے بعد ہر طرف سے ایک ہی پیغام ملا کہ آزادی مبارک ہو۔ انہوں نے کہا گورنر پنجاب کی حیثیت سے وہ مخصوص باتیں ہی کرسکتے تھے، اب کشمیر کیلئے بات کریں گے۔ بھارت مسئلہ کشمیر پر آج اقوام متحدہ کی قرارداد مان لے کل سلامتی کونسل کے لئے اس کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فرسودہ نظام تبدیل کئے بغیر کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

مزید : لاہور


loading...