وہ اعزاز جو آج تک پاکستان کے امتیازاحمد کے نام

وہ اعزاز جو آج تک پاکستان کے امتیازاحمد کے نام
وہ اعزاز جو آج تک پاکستان کے امتیازاحمد کے نام

  



دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا ئے کرکٹ میں آئے روز نئے نئے ریکارڈ بنتے ہیں اور پھر ٹوٹ جاتے ہیں لیکن کچھ اعزاز ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ ہی کسی کے نام رہ جاتے ہیں ، ایسا ہی ایک نام پاکستان کے امتیاز احمد ہیں جنہوں نے بطوروکٹ کیپر کھیلتے ہوئے ٹیسٹ سیریز میں سب سے پہلے ڈبل سینچری کی تھی ۔

پاکستان کے بلے باز اور وکٹ کیپر امتیازاحمد نے اپنا پہلا ٹیسٹ 16اکتوبر 1952ءمیں بھارت کے خلاف اور اپنا آخری ٹیسٹ انگلینڈ کیخلاف 16اگست1962ءمیں کھیلا تھا۔ انہوں نے 41ٹیسٹ میچزمیں 2000رنز بنائے تھے جبکہ امتیاز احمد نے ٹیسٹ کی پہلی ڈبل سنچری نیوزی لینڈ کیخلاف 1955ءمیں بنائی تھی جس دوران وہ مجموعی طورپر 209رنزجوڑنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔

امتیاز احمد پاکستان کے سب سے پہلے وکٹ کیپر تھے جنہوں نے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کی تھی اور یہ ایک اعزاز ہے ۔ اُنہیں پاکستان کا پہلا ٹیسٹ وکٹ کیپر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

مزید : کھیل


loading...