سیاسی رہنما کے گارڈ کی نوبیاہتی دلہن سے زیادتی کی کوشش

سیاسی رہنما کے گارڈ کی نوبیاہتی دلہن سے زیادتی کی کوشش
سیاسی رہنما کے گارڈ کی نوبیاہتی دلہن سے زیادتی کی کوشش

  



لاہور (ویب ڈیسک) مناواں کے علاقہ میں رہنمائی سیاسی رہنما کے سیکیورٹی گارڈ کی نشے میں دھت ہوکر، 4 ماہ کی جواں سالہ دلہن سے مبینہ زیادتی کر نے کی کوشش کی جس پر لڑکی کا شورسن کر اہل خانہ نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا تاہم پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔مقامی اخبار خبریں کے مطابق گزشتہ روز مناواں کے علاقہ مین بازار کے رہائشی محمد عامر اور اس کی بیوی اپنے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک رہنما یونین کونسل کے سابق نائب ناظم ملک جاوید انور اعوان کے سیکیورٹی گارڈ فرمائش نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر گن پوائنٹ پر عامر کی بیوی ثنا جس کی شادی عامر کے ساتھ چار ماہ قبل ہوئی ہے جسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے لگا شور سن کر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے تاہم پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔ملزم فرمائش نے چند سال قبل اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا جو قتل کے مقدمہ کی صلح کے بعد دوبارہ آگیا جو سابق نائب ناظم جاوید انور کا سیکیورٹی گارڈ ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ مدعی مقدمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...