حکومت نے وائٹ پیپر کا جواب نہیں دیا، چوہدری سرور کے گورنر بننے پر حیرت ہوئی تھی: اعتزاز احسن

حکومت نے وائٹ پیپر کا جواب نہیں دیا، چوہدری سرور کے گورنر بننے پر حیرت ہوئی ...
حکومت نے وائٹ پیپر کا جواب نہیں دیا، چوہدری سرور کے گورنر بننے پر حیرت ہوئی تھی: اعتزاز احسن
کیپشن: aitzaz-ahsan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت نے 15 روز گزرنے کے بعد بھی ان کے وائٹ پیپر کا جواب نہیں دیا، چوہدری سرور کے استعفیٰ دینے پر نہیں بلکہ ان کے گورنربننے پر حیرت ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن نہ بنا کر دھاندلی پر پردہ ڈال رہی ہے اور اگر جوڈیشل کمیشن بن گیا تو دھاندلی سامنے آ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق 3 سوال اٹھائے تھے، یہ عدالتیں دہشت گردی کا واحد حل نہیں ہیں، فوجی عدالتوں کو کونسا کیس بھیجنا ہے یہ سویلین حکومت کی صوابدید ہے تاہم دہشت گردوں کی فنڈنگ نہ روکی گئی تو فوجی عدالتیں بھی ناکام ہو جائیں گی ۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ دہشت گردوں سے جنگ پورے ملک میں ہو رہی ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے پر ناکام لگ رہی ہے۔ چوہدری سرور کے استعفیٰ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کو شوکت عزیز اور معین قریشی کی طرح درآمد کیا گیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے پر تو نہیں البتہ گورنر بننے پر ضرور حیرت ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -