بابر اعوان تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگے

بابر اعوان تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگے
بابر اعوان تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگے

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی وی اینکر شاہد مسعودنے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل رہنما ڈاکٹر بابر اعوان آنے والے دنوں میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوسکتے ہیں۔اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری کی جانب سے عمران خان پر توہین عدالت کے مقدمے کے بعد اعتزاز احسن نے تحریک انصاف کے قائد کو اپنی خدمات پیش کی تھیں لیکن عمران خان بابر اعوان کو اپنا وکیل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بابر اعوان کے تعلقات آصف زرداری سے بہت اچھے تھے اور وہ ان کے بہت قریب بھی رہے لیکن موجودہ صورتحال میں وہ سابق صدر زرداری سے کافی دور ہوچکے ہیں اور اب وہ عمران خان کے کافی قریب ہیں جبکہ عمران بھی انہیں پسند کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے بابر اعوان کو اپنا وکیل بنایا ہے۔شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اگر بابر اعوان کا جھکاﺅ تحریک انصاف کی طرف ہوا تو یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں: اسحق ڈار نے ریحام خان سے عمران خان کو ’سمجھانے‘ کی درخواست کر دی

یاد رہے کہ دھرنے کے دنوں میں شاہد مسعود مختلف پیش گوئیاں کر چکے ہیں جس میں قومی حکومت کی تیاری کی بات بھی شامل ہے۔

مزید : قومی


loading...