سینیٹ انتخابات ، مسلم لیگ ن نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

سینیٹ انتخابات ، مسلم لیگ ن نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا
سینیٹ انتخابات ، مسلم لیگ ن نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے 14 اراکین پر مشتمل پالیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 14 اراکین پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف پارلیمانیبورڈ کے چیئرمین جبکہ اسحاق ڈار کنونیئر ہوں گے۔ان کے علاوہ اس بورڈ میں راجہ ظفر الحق ، خواجہ سعد رفیق ، سردار ثناءاللہ زہری ، اقبال ظفر جھگڑا ، پرویز رشید ، سردار مہتاب رضا ، شہباز شریف ، پیر صابر شاہ ، سردار یعقوب ، اسماعیل راہو ، ڈاکٹر آصف کرمانی اور نزہت صادق شامل ہیں۔جبکہ پارلیمانی بورڈ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لائحہ عمل سمیت امیدواران کے ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق بھی اہم فیصلے لیں گے۔

ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کا حکم،ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کا عندیہ :وزیر اعظم

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں