18 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والا سیاسی جماعت کا کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

18 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والا سیاسی جماعت کا کلر گرفتار، اسلحہ برآمد
18 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والا سیاسی جماعت کا کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خفیہ اداروں کی اطلاعات پر پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے پاکستان بازار میں چھاپہ مارا جس میں 18 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کرنے والا ملزم بابو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ بابو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ اس نے 18 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کرنے کا الزام ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم بابو سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کا دہشت گردو ں کی اطلاع دینے پر دو کروڑ روپے انعام کا اعلان