پنجاب میں بجلی اور پٹرول کے بعد گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ

پنجاب میں بجلی اور پٹرول کے بعد گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ
پنجاب میں بجلی اور پٹرول کے بعد گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں بجلی اور پٹرول کے بعد گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں قادر پور اور ساون فیلڈ میں خرابی پیدا ہو گئی ہے جس سے 38کروڑمکعب فٹ گیس سسٹم سے نکل گئی ہے ،سسٹم میں خرابی کی وجہ سے لاہور سمیت پورے پنجاب میں گیس پریشر کم ہونے کا خطرہ ہے۔گیس پریشر میں کمی کے باعث صنعتوں کے بعد گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ۔سوئی ناردرن گیس حکام نے گھریلو صارفین کو تاکید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گیس کا غیر ضروری استعمال بندکر دیں اور صرف کھانا پکانے کے لئے گیس کا استعمال کریں۔

سیاسی رہنما کے گارڈ کی نوبیاہتی دلہن سے زیادتی کی کوشش

مزید : لاہور