سانحہ فیصل آباد : حق نواز کے قتل کی ایک اور ایف آئی آر میں تحریک انصاف کی قیادت نامزد

سانحہ فیصل آباد : حق نواز کے قتل کی ایک اور ایف آئی آر میں تحریک انصاف کی قیادت ...
سانحہ فیصل آباد : حق نواز کے قتل کی ایک اور ایف آئی آر میں تحریک انصاف کی قیادت نامزد

  



فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے جاں بحق ہونے والے کارکن حق نواز کے قتل کی ایک اور ایف آئی آر سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق 8 دسمبر کو فیصل آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس میں تحریک انصاف کا کارکن حق نواز گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔تحریک انصاف کی جانب سے قتل کی ایف آئی آر حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف درج کروائی گئی تھی جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کہ 8 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔

اسحق ڈار نے ریحام خان سے عمران خان کو ’سمجھانے‘ کی درخواست کر دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سمن آباد میں درج ہونے والی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں 8 دسمبر کو درج کی گئی تھی جبکہ پولیس نے مقدمہ نمبر 829 میں پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنے سمیت قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ میں تحریک انصاف کی قیادت کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماءبراہ راست ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پولیس نے خفیہ مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی تھی جس کے بارے میں اب انکشاف ہو رہا ہے۔

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں


loading...