پٹرول کی قیمت گرنے کے بعدسیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان

پٹرول کی قیمت گرنے کے بعدسیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان
پٹرول کی قیمت گرنے کے بعدسیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان

  



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا جبکہ اس اعلان کے بعد سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت اجلاس میں انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بابر اعوان تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگے

انٹر سٹی بسوں میں 5 سے 7 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نان اے سی ٹرانسپورٹ میں 5 پیسے فی کلو میٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق کل سے ہو جائے گا ۔

مزید : لاہور


loading...