پٹرول پر مزید ٹیکس لگانا عوام کے ساتھ زیادتی ہے : خورشید شاہ

پٹرول پر مزید ٹیکس لگانا عوام کے ساتھ زیادتی ہے : خورشید شاہ
پٹرول پر مزید ٹیکس لگانا عوام کے ساتھ زیادتی ہے : خورشید شاہ

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنماءسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پٹرول پر بار بار ٹیکس لگانا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔میڈیا کو جاری بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس ، بجلی اور پٹرول عوام کے لیے دستیاب نہیں ہے لیکن ان مصنوعات پر حکومت کی جانب سے بار بار ٹیکس لگایا جا رہا ہے جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ حکومت کو چاہیئے کہ عوام کو سہولت فراہم کرے اور ٹیکس لگا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ نہ کرے۔

لاہور: پولیس نے وادی کیلاش سے آنے والے افراد کو لوٹ لیا

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں