قتل کے مجرم کو اڈیالہ جیل میں آج رات پھانسی دیے جانے کا امکان
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اڈیالہ جیل میں قتل کے مجرم کو آج رات پھانسی دینے کا امکان ہے۔جیل ذرائع کے مطابق قتل کے مجرم شیر سرور کے 4 روز قبل ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے جبکہ شیر سرور کو آج رات پھانسی دی جائے گی۔پھانسی پر عمل درآمد کے لیے قتل کے مجرم شیر سرور کو ہری پور جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے مجرم شیر سرور نے 1996ءمیں قتل کیا تھا جس کے بعد عدالت کی جانب سے اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔اور عدالت کے اس حکم پر آج عمل درآمد ہونے کا امکان ہے۔
سانحہ فیصل آباد : حق نواز کے قتل کی ایک اور ایف آئی آر میں تحریک انصاف کی قیادت نامزد