سپنوں کے شہزادے کی تلاش، یورپی خاتون نے خودکو نیلامی کے لیے پیش کر دیا

سپنوں کے شہزادے کی تلاش، یورپی خاتون نے خودکو نیلامی کے لیے پیش کر دیا
سپنوں کے شہزادے کی تلاش، یورپی خاتون نے خودکو نیلامی کے لیے پیش کر دیا

  



ولنگٹن (نیوز ڈیسک) آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ eBay کے صارفین رواں ہفتے اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں مختلف اشیاءکے ساتھ ایک ”خاتون برائے فروخت“ کا اشتہار بھی نظر آیا۔ اس اشتہار میں 49 سالہ ہیتھ لوئیس کرٹز نے خود کو فروخت کیلئے پیش کر رکھا تھا اور صارفین سے بولی لگانے کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں:مرَدوں کے ذہن پر ہر وقت ایک ہی چیز کیوں سوار رہتی ہے ؟سائنس نے معمہ حل کر دیا

ہیتھ کا تعلق نیوزی لینڈ کے علاقے Hayward سے ہے اور وہ دو بچوں کی ماں ہے۔ اس کے اشتہار میں لکھا تھا کہ وہ ایک استعمال شدہ چیز ہے مگر ابھی بھی خاصی اچھی حالت میں ہے۔ اتفاق سے خاتون کے شرمناک اشتہار کو بالکل کوئی پذیرائی نہ مل سکی اور پہلے دن صرف دو مردوں نے بولی لگائی جن میں سے ایک آسٹریلیا اور دوسرا پورٹوریکو سے تھا۔ زیادہ سے زیادہ بولی 205 پاﺅنڈ (تقریبا 30 ہزار روپے) لگائی گئی جس کے بعد خاتون نے شرمندگی کے باعث اشتہار ختم کر دیا۔

اب اس کا کہنا ہے کہ وہ یونان کے کسی مرد سے تعلق بنانا چاہتی تھی اور اس کے ایک یونانی دوست نے مشورہ دیا تھا کہ وہ eBay پر اشتہار لگائے تو وہ اس اشتہار کو پورے یونان میں پھیلا دے گا۔ خاتون کے اشتہار پر کسی ایک بھی یونانی شخص نے رابطہ نہیں کیا البتہ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوگ ای میل کے ذریعے رابطے کر رہے ہیں اور وہ سوچ رہی ہے کہ دوبارہ خود کو فروخت کیلئے پیش کر دے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...