وہ باتیں جو مر د خواتین کو بتانے سے ہچکچاتے ہیں

وہ باتیں جو مر د خواتین کو بتانے سے ہچکچاتے ہیں
وہ باتیں جو مر د خواتین کو بتانے سے ہچکچاتے ہیں

  



برمنگھم (نیوز ڈیسک) عام طور پر مردوں کے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ وہ خواتین کی نسبت جرات اظہار زیادہ رکھتے ہیں مگر چند باتیں ایسی بھی ہیں کہ جو وہ چاہنے کے باوجود بھی کبھی اپنی محبوبہ کے سامنے لب پر نہیں لاتے اور دانشمند مردوں کا کہنا ہے کہ اسی میں بہتری ہے۔ یہ اہم باتیں درج ذیل ہیں۔

مزید پڑھیں :کیا شادی کامیاب رہے گی؟سائنسدانوں نے پتہ لگانے کے لیے دو آسان سوالات بتادیئے

1:۔ مرد کبھی بھی خاتون کو اپنی تنخواہ کے متعلق سچ بتانا پسند نہیں کرتے، وہ سمجھتے ہیں کہ خاتون ان کا موازنہ دیگر مردوں کے ساتھ کرے گی۔

2:۔ خاتون کی ترقی اور کامیابی پر مرد دوسروں کے سامنے اس کا کھلا اقرار نہیں کر پاتا البتہ دبے دبے الفاظ میں تعریف ضرور کر دیتا ہے۔

3:۔ خواتین میں ڈراموں اور رومانوی کہانیوں کے مطالعہ کا شوق مردوں کو بہت تکلیف دیتا ہے مگر وہ خاتون کی ناراضی کے ڈر سے چپ رہتے ہیں۔

4:۔ خاتون سے اظہار محبت کے دوران مرد کسی اور کے تصور میں بھی گم ہو سکتا ہے مگر ظاہر ہے کہ اس کا اظہار ممکن نہیں۔

5:۔ گھر سے باہر جب بے حیا مرد اس کی محبوبہ کو گھورتے ہیں تو اس کے سینے میں آگ بھڑک اٹھتی ہے مگر اس موضوع کو محبوبہ کے ساتھ ڈسکس کرنا مناسب نہیں لگتا۔

6:۔ بار بار فون کرنے اور میسج کرنے والی محبوبہ کی یہ عادت بالآخر زہر لگنے لگتی ہے مگر یہ بات سمجھانے کی کوشش کرنا یقینا ناراضی کا ہی سبب بنے گا، لہٰذا خاموشی اور صبر ہی اچھا۔

7:۔ جب محبوبہ مرد کے کسی پرانے معاشقے کی چھان بین کرنا شروع کر دے تو اس پر بات کرنا تو بہت تکلیف دہ ہے۔

8:۔ مرد مشکل وقت میں بھی خاتون سے مدد لینے میں گھبراتا ہے، اسے لگتا ہے کہ یہ اس کی مردانہ شان کے خلاف ہے۔

9:۔ اور اپنے دوستوں کو کسی بھی وقت پارٹی کیلئے بلا لینا ایک ایسا کام ہے جس کے متعلق مرد خواتین کو کم ہی آگاہ کرتے ہیں اور بعد میں بھی اس موضوع پر بات کرنے سے کتراتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...