پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل

پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل
پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل

  



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ڈی سی او کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کے لیے 9 ٹاﺅنز میں کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن عثمان کا کہنا ہے کہ عوام کو اوور چارچنگ کی شکایات نہیں ہونے دیں گے اور انتظامیہ کی جانب سے آج رات 12 بجے نئی قیمتوں پر اطلاق کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کو حکومت کی جانب سے دیے گئے ریٹ پر ہی پٹرول دستیاب ہو گا۔

اتحاد ٹاﺅن میں بارودی مواد لے جانے والے رکشہ کی چوری کا ریکارڈ موجود نہیں : پولیس

مزید : لاہور /اہم خبریں