میرپور آزاد کشمیر،دو طلباء گروپوں میں تصادم،ہوائی فائرنگ سے 5 زخمی

میرپور آزاد کشمیر،دو طلباء گروپوں میں تصادم،ہوائی فائرنگ سے 5 زخمی
میرپور آزاد کشمیر،دو طلباء گروپوں میں تصادم،ہوائی فائرنگ سے 5 زخمی

  

میرپور آزاد کشمیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے دوطلباء گروپوں میں تصادم اور ہوائی فائرنگ سے 5 طلباء زخمی ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے جھگڑا کرنے والے دونوں طلباء گروپوں کے 8 طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔

زخمی ہونے والے طلباء کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں گروپوں ایک بار پھر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ گروپوں کو قابو کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید : میرپور