پاک سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے:آرمی چیف

پاک سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے:آرمی چیف
پاک سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے:آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،دہشتگرد جہاں ملیں گے انہیں ماریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے ایوان صدر میں فلسطین کے صدر محمود عباس کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کی اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،دہشتگرد جہاں ملیں گے انہیں وہیں ماریں گے ،آپریشنز کے بعد دہشتگردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیں گے اور دہشتگردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو نظر بند کر دیا گیاہے۔جس پر حافظ سعید کی جانب سے عدالت میں جانے کا اعلان کیا گیاہے۔

مزیدپڑھیں:’’پاکستان کسی سے جنگ نہیں چاہتاتاہم امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے‘‘ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید :

قومی -اہم خبریں -