کمپنی صارفین کی تعداد 30ملین سے تجاوز کر چکی ہے:(سی ای او)زونگ4-G
اسلام آباد(آن لائن) رواں سال 2018ء کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی چینی کمپنی ’’زونگ‘‘ ملک بھر میں فور جی کی سروسز کی 100 فیصد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 200 ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی موبائل اور انٹرنیٹ کی خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ زونگ 4-G کے سی ای او لوڈیان فنگ نے کہا ہے کہ کمپنی کے صارفین کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کمپنی نے رواں مالی سال کے دوران مزید 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک بھر میں زونگ 4-G کی سروسز کی 100فیصد فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے جو ڈیجیٹل ریوولوشن کے ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔