زونگ 4Gکوریج کی بہتری کیلئے 200ملین کی سرمایہ کاری

زونگ 4Gکوریج کی بہتری کیلئے 200ملین کی سرمایہ کاری

کراچی (پ ر) ٹیلی کام کے شعبے میں نمایاں مقام رکھنے والی زونگ 4جی کے تحت سالانہ بزنس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا، جس میں آنے والے وقت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل انقلاب پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ، امید ہے کہ فورجی نیٹ ورک کی رفتار کو آگے بڑھانے سمیت ملازمین اور انتظامیہ کی پائیدار ترقی کے عمل میں ڈیجیٹل انقلاب کا کردار انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے زونگ 4Gکے چیف ایگزیکٹو آفسیر مسٹر لیو ڈیان فینگ کاکہنا تھا کہ ٹیلی کام انڈسٹری میں اہم حیثیت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی بے مثال ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے مستحکم آپریشن میں صارفین کی تعداد میں اضافہ بنیاد ی حیثیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ زونگ کے صارفین کی تعداد اس وقت 30ملین سے زائد ہے جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کمپنی کے مضبوط نیٹ ورک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مسٹر ڈیان فینگ کا کہنا تھا کہ 4Gسلوشنز کے مزید پہلوں کو اجاگر کرنے کے لیے سال 2018میں زونگ 4Gاپنے صارفین کو ڈیجیٹل انقلاب کے ذریعے جدید سہولیات سے آراستہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا ، جس سے نہ صرف صارفین کے تجربات میں اضافہ ہوگا، بلکہ پاکستان بھر میں موجود زونگ 4Gکو مضبوط ، تیز اور وسیع ترین نیٹ ورک بننے میں مدد کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ سال 2017میں 200ملین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری سے اپنے نیٹ ورک کو پاکستان بھر میں مضبوط کیا ہے۔ مسٹر ڈیان فینگ کا کہنا تھاکہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سال 2017میں کمپنی کے بے نظیر خدمات اور غیر معمولی ترقی کا اعتراف اور کسٹمر سینٹرز کی شاندار کاوشوں کومزید بہتر بنانے کی جانب سے ایک قدم ہے، اور ہمیں امید ہے کہ کمپنی 4Gنیٹ ورک میں اپنے نمبر ون ہونے کی میراث کومزید آگے لیکر چلے گی۔

اس موقع پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے سینئر ممبران کو ان کی کامیابی اور مہذب منصوبہ بندی کے اعتراف میں اعزازی شیلڈزسے بھی نوازہ گیا، اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے عوام کو پائیدار ترقی اور خدمات کی فراہمی کے ذریعے ڈیجیٹل طرز زندگی کی جانب رواں دواں رکھا جائے گا۔ کانفرنس کا اہتمام ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز ماہم درد کی جانب سے کیا گیا۔

مزید : کامرس


loading...