شوی ایم ویئر اور امریکی قونصل جنرل نے ڈیجیٹل لیڈرز کی میزبانی کی

شوی ایم ویئر اور امریکی قونصل جنرل نے ڈیجیٹل لیڈرز کی میزبانی کی

لاہور( پ ر) کلاؤڈ انفرا اسٹرکچر اور بزنس کی نقل و حمل میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھنے والے وی ایم ویئر (VMware Inc) اور کراچی کے امریکی قونصل جنرل کی جانب سے ایوارڈز اور نیٹ ورکنگ کیلئے منعقدہ ایک شام میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے افتتاحی ایونٹ میں 30 سے زائد ٹیکنالوجی لیڈرز کی میزبانی کی گئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹیڈ اور جوبلی لائف انشورنس سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور مالیاتی صنعت کے رہنماؤں نے موجودہ کاروباری ماحول میں ڈیجیٹل منتقلی کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ٹیکنالوجی کس طرح ان کے کاروباروں کو ازسرنو نئی شکل دے رہی ہے۔وی ایم ویئر کے ویتنام اور نیسنٹ مارکیٹوں کے جنرل منیجر ایڈرین ہیا نے ایونٹ میں اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے رجحانات اور ڈیجیٹل تعطل کی صورت میں فوری ردعمل کی وجہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی دنیا بھر میں کاروباروں کیلئے اہم قوت بن چکا ہے۔ پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھنے سے بڑھتی ہوئی مسابقت کے پیش نظر روایتی کاروباروں کو اپنے صارفین کے تجربات پر فوری ردعمل یا ان کی خدمات سے محرومی کے خوف کے پیش نظر اپنے کاروبار کو دوبارہ نئی شکل دینے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ صرف 2016 میں پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا جو اوسط عالمی شرح نمو سے دگنی ہے۔ ان میں سے 70 فیصد صارفین انٹرنیٹ کے ذریعے موبائل استعمال کرتے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انفرااسٹکچر کو جدید تر بنانے سے مقامی کاروباروں کو ترقی کے مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل بزنس کی جانب منتقلی آسان ہو سکے گی۔ایڈرین ہیا نے مزید کہا کہ ڈیٹا سینٹر کو جدید تر بنانا ایک لازمی امر بن چکا ہے کیونکہ یہ آج کی ڈیجیٹل معیشت میں کاروباروں کو ایک مسابقی برتری فراہم کرتا ہے۔ روایتی ڈیٹا سینٹرز کو عموماً زیادہ توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ دونوں چیزیں پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں اہم چیلنج ہیں جہاں وسائل کو بہتر بناتے ہوئے مزید بہتر اسٹریٹیجک اقدامات کی جانب قدم بڑھایا جا سکتا ہے۔ سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ڈیٹا سینٹر اسٹریٹیجی کو اپنا کر کاروبار اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارت، کارکردگی اور scalability کو بہتر بنا سکتے ہیں۔2017 کی کامیابیوں کا جشن منانے کیلئے منعقدہ ایوارڈ کی تقریب کے ذریعے یہ ایونٹ اختتام پذیر ہوا جس نے کاروباروں میں ڈیجیٹل منتقلی کا عمل جاری رکھنے کیلئے ڈیجیٹل رہنماؤں کو متاثر کیا۔ ایوارڈ کے فاتحین میں انٹرنیشنل ٹیکسٹائل لمیٹیڈ، کراچی الیکٹرک، میزان بینک، نیشنل ٹیلی کمیوکیشنز کارپوریشن اور یونائیٹڈ بینک لمیٹیڈ شامل تھے۔

مزید : کامرس


loading...