جے ڈی ڈبلیو گروپ سندھ میں 50میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگائے گا

جے ڈی ڈبلیو گروپ سندھ میں 50میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگائے گا

 کراچی (اکنامک رپورٹر) جے ڈی ڈبلیو گروپ نے سندھ میں شمسی توانائی کی مدد سے 50 میگاواٹ کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے ڈی ڈبلیو گروپ کے حکام نے کہا ہے کہ گروپ کی ذیلی کمپنی گھارو سولر پرائیویٹ لمیٹڈ نے نیپرا سے اجازت طلب کی ہے کہ کمپنی کو سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں سورج کی روشنی کی مدد سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منظوری دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کے الیکٹرک کو فروخت کی جائے گی جس سے صوبہ میں توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈی ڈبلیو گروپ ہڑپہ میں کام کرنے والے 18 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ میں بھی بڑا حصہ دار ہے جبکہ گروپ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے دیگر کئی منصوبوں میں بھی شراکتدار ہے۔

مزید : کامرس


loading...