دو برسوں کے دوران ٹیکس نادہنگان سے 87838 ملین روپے سے زائد وصول

دو برسوں کے دوران ٹیکس نادہنگان سے 87838 ملین روپے سے زائد وصول

لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ دو برسوں کے دوران فیڈرل بورڈآف ریونیو نے ٹیکس نادہنگان کے خلاف مؤثرکارروائیاں کی ہیں جبکہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے بھی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال 2015-16ء میں انکم ٹیکس کے 39302، سیلز ٹیکس کے 5822 اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے 49 نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور ان سے بالترتیب 87838.148 ملین روپے، 22790.057 ملیں روپے اور 88.69 ملین روپے کی ریکوریاں کی گئیں۔ اسی طرح مالی سال 2016-17ء میں انکم ٹیکس کے 45559، سیلزٹیکس کے 8482اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے 15نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اوران سے بالترتیب 92655.02، 17435.28 اور 4.79 ملین روپے کی ریکوریاں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کررہا ہے اور موجودہ ٹیکس گزاروں کے ساتھ ساتھ توجہ نئے ٹیکس گزاروں کی تلاش پر مرکوز کردی گئی ہے۔ایف بی آر نے گزشتہ 4 سالوں میں 73 فیصد کی شرح سے ریونیو گروتھ حاصل کی۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد میں تین نئے زون بنائے گئے ہیں جن کا مقصد ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے سیلز ٹیکس کے پھنسے ہوئے ری فنڈ پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

مزید : کامرس


loading...