محکمہ زراعت کے ملتان ڈویژنل کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کل ہوگا

محکمہ زراعت کے ملتان ڈویژنل کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کل ہوگا

لاہور(کامرس رپورٹر)ملتان ڈویژن کے شعبہ زراعت سے متعلقہ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ افسران کی ششماہی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کل ( جمعرات ) کو مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے کانفرنس ہال میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سیکر ٹری زراعت پنجاب محمد محمود کریں گے۔ اجلاس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ) ڈاکٹر غضنفر علی خان کے پی آئی کے سلسلہ میں مقرر کیے گئے اہداف کا جائزہ لیں گے۔

مزید : کامرس


loading...