ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں منگل کو مندی چھائی رہی

ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں منگل کو مندی چھائی رہی

ٹوکیو (اے پی پی) ایشیاء کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں منگل کو مندی چھائی رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ میں مندی آنا رہا ،ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاء پیسیفک شیئرز ایکس جاپان میں 0.5 فیصد کمی آئی جبکہ آسٹریلین شیئرز نے 0.4 فیصد،جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس نے 0.1 فیصد اور جاپان کے نکی225 انڈیکس نے 0.7 فیصد پوانٹس کھوئے۔ہانگ کانگ کے مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس 0.2 فیصد اور شنگھائی کا کمپوزٹ انڈیکس 0.3فیصد پوانٹس کھو بیٹھے۔سپاٹ مارکیٹ میں سونے کی خریداری 1,334.50ڈالر فی اونس پر ہوئی۔

مزید : کامرس


loading...