بائیکو پٹرولیم نے ترسیل کیلئے فلیٹس میں نئے ٹینکرز شامل کر دیئے

بائیکو پٹرولیم نے ترسیل کیلئے فلیٹس میں نئے ٹینکرز شامل کر دیئے

کراچی(اکنامک رپورٹر) بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے ملک کے 80 مختلف شہروں میں اپنے پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی تیز اور محفوظ ترسیل کیلئے اپنے فلیٹ میں نئے ٹینکرز شامل کئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عامر عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی محفوظ ترسیل ہمیشہ کمپنی کی اولین ترجیح رہی ہے،اس حوالے سے کمپنی نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور اوگرا کی ہدایات کی روشنی میں 24 ہزار اور 48 ہزار لیٹرز کی استعداد کے حامل نئے آئل ٹینکرز اپنے ٹرانسپورٹ فلیٹ میں شامل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے ٹینکرز کی تیاری میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلئے رولز اینڈ ریگولیشنز کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے عمل کو محفوظ تر بنایا جا سکے۔

مزید : کامرس


loading...