قرشی اور ایکسی لینس ڈیلیورڈکے درمیان معاہدہ

قرشی اور ایکسی لینس ڈیلیورڈکے درمیان معاہدہ

لاہور (پ ر)قرشی اپنی قدرتی ادویات اور صحت مندانہ اشیاء کی بنا پر قومی اوربین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان آپ رکھتا ہے ۔قرشی نے اپنے مالیاتی نظام،سپلائی چین،پیداوار اور ہیومن کیپیٹل سسٹم کو چلانے کے لیے SAP S4/HANA کو لاگوکرنے کے لیے ای ایکس ڈی (ExD)کو چنا ہے جو کہ سیپ(SAP) کا پلاٹینم پارٹنر ہے۔معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب قرشی کے آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں سجاد سید (سی ای او،ای ایکس ڈی) اور اقبال احمد قرشی(چےئر مین قرشی انڈسٹریز) نے شرکت کی۔معاہدے کے تحت ای ایکس ڈی قرشی گروپ کے مختلف اداروں جن میں قرشی انڈسٹریز،قرشی ریسرچ انٹرنیشنل،قرشی برانڈز ایس ایم سی پرائیویٹ لیمیٹڈ اور باقی تمام بڑے گروپس شامل ہیں ان سب میں سیپ کا اطلاق کرے گا۔اس ایونٹ کا موضوع منزلوں کا سفر ‘‘ بالکل برمحل تھا جو ملک کے ایک بڑے ادارے میں ٹیکنالوجی کے نئے دور کے آغاز کی علامت ہے۔امید ہے کہ پروجیکٹ دس ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔یہ پروجیکٹ ایف ایم سی جی اور فارما سیکٹر میں ای ایکس ڈی(ExD) کا دسواں بڑا پروجیکٹ ہے جوانکی ملک اور پورے خطے میں ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پوراکرنے کی صلاحیت ظاہر کرتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...