کار فرسٹ کی شاندار کارکردگی،کاروں کی خرید وفروخت میں 78فیصد اضافہ

کار فرسٹ کی شاندار کارکردگی،کاروں کی خرید وفروخت میں 78فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) پاکستان کے منفردآن لائن کار ٹریڈنگ پلیٹ فارم، کار فرسٹ نے گزشتہ ایک برس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کار فرسٹ کے مطابق 2016دسمبر سے لے کر دسمبر 2017تک کاروں کی خریدوفروخت میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ استعمال شدہ کارٹریڈنگ پلیٹ فارم کی جانب سے کسٹمرزکے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر کار فرسٹ کے شریک بانی اور سی ای او راجا مراد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام نہایت ہی شفاف اور خطرے سے پاک ہے جہاں کارفروخت کرنے والے بلاخوف و خطر کارفرسٹ کی سروس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں،اس کی سب سے بڑی وجہ ہمارے کاروبار کی شفافیت ہے جس کے باعث ہم صارفین کا اعتماد اور بھروسہ حاصل کرنے کے قابل ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مارکیٹ میں کارو ں کے روایتی طریقہ فروخت سے نکل کر آگے بڑھنے کے خواہشمند ہیں۔پاکستان میں باضابطہ طور پراستعمال شدہ کاروں کی کوئی مارکیٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیشتر اوقات مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جعلی دستاویزات کی وجہ سے مارکیٹ میں استحصال کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ کا رفرسٹ کا منفرد بزنس ماڈل ہر سیلرز سے استعمال شدہ کاریں خریدنے،فوری طور پر ان کو رقم ادائیگی کرنے اور اسٹریٹجک پارٹنرز کو کار فروخت کرنے پر انحصار کرتا ہے۔ اس عمل کے ذریعے استعمال شدہ کاروں کی فروخت میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک گھنٹے کے اندر اندر مناسب قیمت پر کاروں کی خریدو فروخت کو یقینی بناتا ہے۔کار فرسٹ منفرد نوعیت کی آن لائن سروس فراہم کرتا ہے جو پاکستان میں محفوظ اور پہلے ہی سے معائنہ شدہ طریقہ کار کے ساتھ کار ٹریڈنگ پروٹوکول میں تبدیلی لارہا ہے تاکہ ممکنہ خریداروں اور بیچنے والے کو تیز اور آسان طریقہ کار کے تحت سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

مزید :

کامرس -