فارمز کی سہو لت کیلئے جدید سافٹ ویئر ایپ متعارف کروادی گئی

فارمز کی سہو لت کیلئے جدید سافٹ ویئر ایپ متعارف کروادی گئی

میانوالی(آن لائن) محکمہ لا ئیو سٹاک اور نمل کالج کے اشتراک سے لائیو سٹاک فارمر ز کی سہولت کیلئے جدید سا فٹ ویئر اور مو بائل ایپ متعارف کروادی گئی۔تفصیلات کے مطابق لا ئیو سٹاک فارمرز اب گھر بیٹھے اپنے جا نور وں کی بیماریوں کی تشخیص اور علا ج کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔اس جدید سافٹ ویئر اور مو بائل ایپ کی تعارفی تقریب کے حوالہ سے خصوصی سیمینار گزشتہ روز فارمز کی سہو لت کیلئے جدید سافٹ ویئر ایپ متعارف کروادی گئینمل کالج میں منعقد ہوا۔ڈائر یکٹر نمل کالج ڈاکٹر ملک جہان نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ ویٹرنری یو نیورسٹی لا ہور کی ما ہر لا ئیو سٹاک ڈاکٹر و یر یہ مہما ن خصوصی تھیں۔سیمینار میں محکمہ لا ئیو سٹاک میانوالی کے افسران و جملہ سٹاف ، لا ئیو سٹاک فارمرز اور لمز یو نیورسٹی کے ما ہر ین لا ئیوسٹاک کے وفد نے شرکت کی۔ڈائر یکٹر نمل کا لج ڈاکٹر ملک جہان نے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا یہ سافٹ ویئر ایک انسا نی دما غ کی طرح کا م کر تا ہے اور فارمرز کو مو بائل نیٹ ورک تما م معلو مات بہم پہنچا ئے گا۔مہمان خصوصی ڈاکٹر جو یر یہ نے کہا اس سافٹ ویئر اور مو بائل ایپ کی بدولت لا ئیوسٹاک کے فروغ اورجا نوروں کی بیماریوں کی بر وقت تشخیص وعلا ج معالجہ کی سہو لت میسرآئے گی۔انہوں نے کہا ہ یہ بہت بڑی کامیا بی ہے اور اسے تیار کر نے اور متعارف کر وانے والے سب لو گ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انچارج تشخیصی لیبارٹری برا ئے امرا ض حیو انات ڈاکٹر اویس مسعود نے سیمینار کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا یہ سافٹ ویئر اور مو بائل ایپ شبا نہ روز کا وشوں سے ضلع بھر کے مختلف ہسپتالوں سے اکھٹے کئے گئے حقیقی ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے اور اس سے غریب مویشی پا ل حضرا ت گھر بیٹھے اپنے جا نوروں کی بیماریوں کی تشخیص اورعلا ج کر سکیں گے۔انہوں نے کہا اس میں یہ خا صیت بھی ہے یہ علا قہ کے متعلقہ ویٹر نری ڈاکٹر کا مو بائل نمبر بھی فرا ہم کر ے گی جس سے مزید رہنمائی لی جا سکے گی۔

مزید : کامرس


loading...