25 ہزار اور 7500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

25 ہزار اور 7500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

لاہور(کامرس رپورٹر)مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل یکم فروری بروز جمعرات کو منعقد ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی چوتھی اور مجموعی طور پر24ویں قرعہ اندازی ہو گی۔جبکہ 7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی کل یکم فروری بروز جمعرات کو ہو گی۔ یہ رواں سال کی تیسری جبکہ مجموعی طور پر73ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے۔

مزید : کامرس


loading...