پاکستان اور ترکی کا توانائی کے شعبہ میں تعاون کا فیصلہ

پاکستان اور ترکی کا توانائی کے شعبہ میں تعاون کا فیصلہ

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان اورترکی نے توانائی کے شعبہ کی ترقی کے لئے تعاون اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔یہ بات وفاقی وزیر برائے پاور ڈویڑن اویس احمد خان لغاری اورپاکستان میں متعین تر کی کے سفیر مصطفی یرداکل کے مابین گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کہی گئی۔ اس مو قع پر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویڑن سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مزید بہتری اورتوانائی کے شعبہ میں تعاون کے فروغ سے متعلقہ مختلف امور پر گفتگوکی گئی۔ اس موقع پرترکی کے سفیر نے پاکستان میں پائیدار امن و امان اور تعمیر و ترقی کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے کی کارکردگی بہت بہتر ہے اور پاکستان میں پاور سیکٹر کی ترقی کو ترکی میں بھی سراہا جا رہا ہے۔

مصطفی یرداکل نے وفاقی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ ترکی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں مزید تعاون کرے گا۔ وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی کامیابی سے نہ صرف دونوں مما لک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے بلکہ معیشت بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی تعمیر و ترقی اور علاقائی تعا ون کے فروغ پر عمل پیرا ہے۔ اس موقع پرترکی اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات میں بہتری ،توانائی شعبے کو مزید وسعت دینے اور سروس ڈ لیوری کی بہتری سمیت مختلف سرگرمیوں کو بڑھانے کے حوا ے سے امور بھی زیرِ بحث آئے۔

مزید : کامرس


loading...