پنجاب پروانشل کواپریٹو بینک کاکھاتہ داروں میں شرح منافع کا اعلان

پنجاب پروانشل کواپریٹو بینک کاکھاتہ داروں میں شرح منافع کا اعلان

لاہور(پ ر) پنجاب پروانشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ نے 31دسمبر 2017ء تک اپنے کھاتہ داروں میں شرح منافع کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق سیونگ بینک ڈیپازٹ پر کڈز ایجوکیشن پلان (پی ایل ایس) 7فیصد کی بنیاد پر 3.75 ایک ماہ کی بنیاد پر آسان سیونگ اکاؤنٹس اور ایزادی سیونگ اکاؤنٹس پر 3.75فیصد کے حساب سے منافع دیا جائے گا۔ ماہانہ سیور اکاونٹس پر 1لاکھ تا 10لاکھ کے بیلنس پر 4.25فیصد کے حساب سے منافع دیا جائے گا۔ سپیشل نوٹس ڈیپازٹ پر 3.75فیصد انکم سکیم پر 10ہزار تا 5ملین روپے تک 3.75فیصد، 5تا 25ملین تک 4.75فیصد ، 25تا 100ملین تک 5فیصد ، 100تا 150ملین تک 5.25فیصد 150تا 250ملین روپے تک 5.50فیصد اور 250ملین روپے سے زائد پر 5.75فیصد کے حساب سے شرح منافع دیا جائے گا۔ سینئر سٹیزن اور بیوگان کو 10ہزار اور اس سے زائد پر 5.75فیصد ، کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مختلف کیٹیگریز میں 4.50فیصد سے 5.85فیصد کے حساب سے منافع دیا جائے گا۔ اسی طرح ٹرم ڈیپازٹ، اپنا پیسہ اپنا منافع سکیم کے علاوہ بینک کی تمام ڈیپازٹ سکیموں پر پرکشش منافع دیا جا رہا ہے۔

Back to Con

مزید : کامرس


loading...