شردھا کپور اور شاہد کپور نے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی کی تیاریاں شروع
ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور شاہد کپور نے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور نے فلم ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز اور کامیابی کے بعد اب اپنی نئی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ فلم کی کہانی بجلی کی کمی اور زائد بل آنے پر مبنی ہے۔ فلم میں شردھا کپور نارتھ انڈین لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کی عکسبندی جنوری میں شروع کی جانی تھی لیکن اب عکسبندی فروری میں شروع کی جائے گی۔ فلم کے ہدایتکار شیری نارائن سنگھ ہیں۔