کرن اور پائل کا زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ

کرن اور پائل کا زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ
کرن اور پائل کا زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ

  


لاہور (شوبز رپورٹر) فلم ٹی وی سٹیج کی معروف اداکاراؤں کرن نور اور پائل چوہدری نے زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق کرن نور اور پائل چوہدری نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ زینب کے درندہ صفت قاتل عمران کو فوری طور پر پھانسی کی سزا دی جائے، عمران کے اقبال جرم کے بعد اب کوئی جواز نہیں بنتا کہ اس کو مزید تاخیر کا سامنا ہو، جبکہ انہوں نے پنجاب پولیس خصوصاً قصور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قصور کی پولیس نے جس طرح اس کیس میں دن رات ایک کیا اور مجرم کو گرفتار کیا وہ داد کے قابل ہے۔ قصور کی پولیس کو اس محنت کے صلہ میں انعام سے نوازا جائے۔

مزید : کلچر


loading...