دپیکا والد کو ایوارڈ ملنے کی خوشی میںآنسو نہ روک سکیں

دپیکا والد کو ایوارڈ ملنے کی خوشی میںآنسو نہ روک سکیں
دپیکا والد کو ایوارڈ ملنے کی خوشی میںآنسو نہ روک سکیں

  


نیودہلی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون والد پرکاش پڈوکون کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ‘ ایوارڈ ملنے پر خوشی کے آنسو نہ روک سکیں۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اہلخانہ کے ہمراہ دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے والد پرکاش پڈوکون کو بیڈمنٹن کے لیے بہترین خدمات کے اعتراف پر ’لائف ٹائم اچیومنٹ‘ ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پر اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔تقریب میں موجود کیمروں کی آنکھ نے یہ منظر قید کرلیا اور اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔دوسری جانب اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سلک کی بنی ساڑھی نے ان کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگادیئے ہیں۔

اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جارہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...