استاد راحت فتح علی خاں سعودی عرب میں قوالی کی محفل سجانے کو تیار

استاد راحت فتح علی خاں سعودی عرب میں قوالی کی محفل سجانے کو تیار
استاد راحت فتح علی خاں سعودی عرب میں قوالی کی محفل سجانے کو تیار

  


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خاں نے دنیا کے کونے کونے میں قوالی کی محفلیں سجانے کا اعلان کردیا۔ راحت فتح علی خاں نے کراچی میں اعلان کیا کہ وہ دنیا بھر میں 100 سے زائد قوالی کی محفلیں سجائیں گے۔راحت فتح علی کے مطابق جن ممالک میں قوالی کی محفلیں سجیں گی، ان میں امریکا،کینیڈا، برطانیہ، دبئی، بحرین، عمان، قطر، ترکی، مراکش، جنوبی افریقہ، کینیا، بنگلا دیش اور سعودیہ عرب شامل ہے۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خاں سعودیہ عرب میں پہلی مرتبہ محفل قوالی کی رونق بکھیریں گے۔ان کامزید کہنا تھا کہ اس کی تھیم ’جسٹ قوالی ٹور 2018 ‘ رکھی گئی ہے کیونکہ وہ یہ سال قوالی کے نام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...