کی بورڈ پلیئر طاہر اقبال دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے

کی بورڈ پلیئر طاہر اقبال دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے
کی بورڈ پلیئر طاہر اقبال دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر ) معروف کی بورڈ پلیئر طاہر اقبال دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی عمر تقریبا 55 برس تھی اور وہ کافی عرصہ سے شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث زیر علاج تھے۔ مرحوم کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
واضح رہے کہ طاہر اقبال نے اپنے فنی سفر کے دوران جہاں شہنشاہ غزل مہدی حسن، ملکہ ترنم نورجہاں جیسے عظیم گائیکوں کے ساتھ سنگت کی، وہیں بہت سے مقبول گیتوں میں بھی اپنے فن کا جادو دکھایا۔

مزید :

کلچر -