چیئرمین نیب نے فاروق اعوان کو ڈی جی ٹریننگ اینڈ ریسرچ تعینات کر دیا

چیئرمین نیب نے فاروق اعوان کو ڈی جی ٹریننگ اینڈ ریسرچ تعینات کر دیا
چیئرمین نیب نے فاروق اعوان کو ڈی جی ٹریننگ اینڈ ریسرچ تعینات کر دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو کے چیرمین جسٹس جاوید اقبال نے فاروق نے اعوان کو ڈی جی ٹریننگ اینڈ ریسرچ ،عرفان نعیم منگی کو ڈی جی راولپنڈی ناصر اقبال کو ڈی جی آگا ہی اور تدراک ،مرزا محمد عرفان بیگ کو ڈی جی بلوچستان اور فرمان اللہ کو ڈی جی کے پی کے تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے چیرمین کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نیب نے تمام ٹرانسفر کا باقاعدہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔قومی احتساب بیورو کے چیرمین نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرئض قانون کے مطابق سرانجام دیں اور تمام شکایات کی جانچ پڑتال ،انکوائریاں اور انوسٹی گیشن پہلے سے طے شدہ وقت کے اندر قانون اور شواہد کی روشنی میں منطقی انجام تک پہنچائیں کیونکہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نہ صرف ہماری اولین ترجیح ہے بلکہ قومی ذمہ داری ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...