فلم’’آزاد’’ کا نیا گانا ریلیز

فلم’’آزاد’’ کا نیا گانا ریلیز

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار ریحان شیخ کی فلم’’آزاد’’ کا نیا گانا’’ٹھہرئیے حضور’’ ریلیز کردیا گیا ہے جسے دیکھ کر 1960 کی دہائی یاد آجاتی ہے۔شمائلہ حسین نے یہ گانا گایا ہے۔فلم میں ریڈیو جوکی کا کردار کرنے والے ریحان شیخ ہی فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں۔

جبکہ کاسٹ میں عمران عباس،صنم سعید،زاہد احمد،نمرہ بچہ،انجلین ملک،سبرین ہسبانی اور سلمان شاہد شامل ہیں۔فلم کا میوزک عباس علی خان اور تیمور مرزا ہیں۔پہلے یہ فلم دسمبر جبکہ اب فروری میں ریلیز کرنیکا اعلان کیاگیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...