فلم میں کام کرنے سے پہلے سکرپٹ کا مطالعہ کرتی ہوں ،غنا علی

فلم میں کام کرنے سے پہلے سکرپٹ کا مطالعہ کرتی ہوں ،غنا علی
فلم میں کام کرنے سے پہلے سکرپٹ کا مطالعہ کرتی ہوں ،غنا علی

  


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل غنا علی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری سے مقابلہ کرنے کیلئے ابھی ہمیں کم سے کم مزید پانچ سال کا عرصہ درکار ہو گا ،ہماری فلم اندسٹری نیچے سے دوبارہ اوپر کی طرف آرہی ہے اور نئی فلموں کی ریلیز کے ساتھ اس کا گراف بھی بہتر ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سینما انڈسٹری میں بھارتی فلموں کا سحر توڑنے کے لئے مسلسل پانچ سال تک سالانہ 60سے 70فلمیں ریلیز کرنی ہوں گی جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔ اس کام کیلئے فرد واحد نہیں بلکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام ایسوسی ایشنز کو یکجا ہو کر لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا تاکہ پاکستان میں سالانہ فلمیں بنانے کی تعداد بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کسی غیبی امداد کی توقع کرنا بے وقوفی ہو گی کیونکہ اگر حکومت فلم انڈسٹری کے ساتھ مخلص ہوتی تو اس کابحران پانچ سال پہلے ہی ختم ہو چکا ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں غنا علی نے کہا کہ میں فلم میں کام کرنے سے پہلے سکرپٹ کا مطالع کرتی ہوں اور پھر فلم میں کام کرنے کے بارے فیصلہ کرتی ہوں ۔

مزید : کلچر


loading...