ایم ڈی کا پی ٹی وی لاہورمرکز کا دورہ ،جی ایم سمیت ملاقات
لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلیویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر سردار احمد نواز سکھیرا کا پی ٹی وی لاہور سینٹرآمد پر شاندار استقبال کیا گیا ایم ڈی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد لاہور مرکزمیں یہ ان کا پہلا دورہ تھا ۔ لاہور سینٹر میں انہوں نے مصروف دن گزارا ،پی ٹی وی لاہور سنیٹر کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی کے ساتھ تمام شعبہ جات کے سربراہان سے میٹنگ میں ایم ڈی پی ٹی وی نے لاہور سینٹر کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز سننے کے ساتھ ان کی انفرادی پراگرس پر بھی گفتگو کی اور ان کے حل کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹرفنانس/ مارکیٹنگ وسیم پرویز،ڈائریکٹرپروگرام ذولفقار احمد ،ڈائریکٹر سپورٹس نعمان نیازاورجی ایم پی ٹی وی نیوزراجہ مصدق بھی موجود تھے۔سردار احمد نواز سکھیرا نے کہاکہ پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دیگر قومی ادراوں کا احترام بھی ہم پر فرض ہے ۔
ایم ڈی،پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا نے لاہور سینٹر کے سی بی اے یونین آفس کا بھی دورہ کیا
Bac