سونم کپور نے فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

سونم کپور نے فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی
سونم کپور نے فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے اپنے والد انیل کپور کے ساتھ فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی ہے۔ فلم میں پہلی بار سونم کپور اور انیل کپور ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں سونم کپور اور راج کمار راؤ اہم کردار ادا کریں گے جبکہ جوہی چاولہ اور انیل کپور 10سال کے بعد ایک ساتھ پردہ سکرین پر نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے دونوں 2007ء میں بننے والی فلم ’’سلام عشق‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔ فلم کے ہدایتکار شیلے چوپڑا ہیں۔ فلم رواں سال 12 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...