رضوان ریاض ڈرامہ سیریل’’لشکارا’’ کی ریکارڈنگ میں مصروف

رضوان ریاض ڈرامہ سیریل’’لشکارا’’ کی ریکارڈنگ میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار رضوان ریاض ان دنوں ڈرامہ سیریل’’لشکارا’’ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ محسن عباس حیدر کے ساتھ پاپہ نامی کردار کررہے ہیں۔کاشف نثار کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس سیریل کی کاسٹ میں اشنا شاہ،عمران اشرف،نورالحسن،رشید علی،احسن زلفی، صبافیصل، صباحمید، کنزی ٰملک اور انعم تنویر قابل ذکر ہیں۔
اس بارے میں رضوان ریاض نے کہا کہ میں معیاری کام کا خواہش مند ہوں۔اس سے پہلے میں نے ‘‘او رنگریزا’’ میں بھی کام کیا تھا جس کا بہت اچھا رسپانس ملا جبکہ اب’’ لشکارا’’ سے بھی اچھی امید ہے۔

مزید :

کلچر -