فلم کرش4 کی تیاریاں زور شور پر ،پریانکا چوپڑا کی جگہ کترینہ کیف زیر غور

فلم کرش4 کی تیاریاں زور شور پر ،پریانکا چوپڑا کی جگہ کترینہ کیف زیر غور
فلم کرش4 کی تیاریاں زور شور پر ،پریانکا چوپڑا کی جگہ کترینہ کیف زیر غور

  


ممبئی(آن لائن)بالی وڈ سائنس فکشن فلم سیریز ’کرش‘ کا شمار کامیاب ترین سیریز میں ہوتا ہے جس کی 4 فلم پر کام کرنے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں ،اگرچہ تاحال فلم کی ٹیم نے ’کرش‘ سیریز کی 4 فلم کی کاسٹ اور اس کی شوٹنگ شروع کرنے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں بتایا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی شوٹنگ آئندہ چند ماہ میں شروع کی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرش 4 کی ہیروئن کیلیے پہلے پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کیوں کہ اب تک وہ اسی سیریز کی 2فلموں میں کام کرچکی ہیں۔پریانکا چوپڑا کرش کی آخری 2 فلموں میں ایکشن میں دکھائی دی تھیں، اور خیال کیا جا رہا تھا کہ ’کرش 4‘ میں بھی انہیں کاسٹ کیا جائے گا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فلم کی ٹیم ان کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرسکتی ہے۔ راکیش روشن اور ریتک روشن کی اس 4 فلم کیلیے کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ جیسی فلم میں ریتک روشن کے ساتھ کام کرنے والی کترینہ کو کرش 4 میں کاسٹ کیے جانے سے متعلق فلم کی ٹیم سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔

،فلم کی ٹیم سمجھتی ہے کہ کترینہ کیف کے فلمی کیریئر کو اس وقت مصالحہ اور ایکشن سے بھرپور فلم کی ضرورت ہے، جس وجہ سے انہیں پریانکا کی جگہ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، کیوں کہ فلم کی ٹیم اور اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔#/s#

مزید : کلچر


loading...