مستحق فنکاروں کے وظیفہ میں کمی کا مسئلہ وزیراعلیٰ تک پہنچادیا،کنول نعمان
لاہور(فلم رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی اور سینئراداکارہ کنول نعمان مستحق فنکاروں کو ملنے والے ماہانہ وظیفہ کی رقم میں کمی کا مسئلہ وزیراعلیٰ تک پہنچادیا اور اس سلسلے میں انھوں نے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی، جس میں انھوں نے مستحق فنکاروں کے وظیفہ میں کمی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنکاروں کے وظیفہ میں کمی کا مسئلہ میرے علم میں بالکل نہیں ہے۔ میں اس فی الفور نوٹس لوں گا۔کنول نعمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کوجونہی اس کا بات علم ہوا کہ پہلے فنکاروں کو ساڑھے سات ہزارسے پچیس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے ، لیکن اب خدمت کارڈ کے تحت صرف پانچ ہزار روپے ادا کئے جائیں گے، جس پرمستحق فنکارخاصے مایوس دکھائی دیتے ہیں۔ وزیر اعلی نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔