لوگ برقع پہننے والی خواتین کو زیادہ غور سے دیکھتے ہیں،مہوش حیات

لوگ برقع پہننے والی خواتین کو زیادہ غور سے دیکھتے ہیں،مہوش حیات
لوگ برقع پہننے والی خواتین کو زیادہ غور سے دیکھتے ہیں،مہوش حیات

  


لاہور(فلم رپورٹر)نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہلکے پھلکے انداز میں لوگوں کی توجہ معاشرے کی اْس بری سوچ کی جانب مرکوز کروائی ہے جس سے واقف ہونے کے باوجود لوگ آنکھیں بند کرلیتے ہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی بلاک بسٹر فلم’’ایکٹر ان لا‘‘ کا ایک سین شیئر کرایا، کہنے کو تو یہ مزاحیہ سین ہے لیکن اس میں لوگوں کو دیا گیا پیغام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری فنکار برادری اب صرف شوبزاور گلیمر تک محدود نہیں بلکہ اس چیز سے آگے بڑھ کر اب ملکی مسائل، معاشرے میں رائج فرسودہ رواج اور اپنے آس پاس موجود غلط چیزوں کے خلاف آواز اٹھانا شروع ہوگئے ہیں اور یہی چیز ’’تبدیلی‘‘کہلاتی ہے۔

مہوش حیات کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں فہد مصطفیٰ مہوش حیات کو کہتے نظر آرہے ہیں کہ’’تم اتنی خوبصورت ہو اورڈوپٹہ بھی نہیں پہنتی ہو لہٰذا لوگ تمہیں پریشان کریں گے جس پر مہوش انہیں کہتی ہیں کہ لوگ برقع پہننے والی خواتین کو زیادہ غور سے دیکھتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...