آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

---------------------------------------------------------------------------------

برج حمل

 جنوری31 بدھ۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ سفر کے دوران اجنبی افراد سے محتاط رہیں اور سامان کا خیال رکھیں۔ ملازمت کے خواہشمند افراد کو جلد ملازمت مل سکے گی۔ گھریلو افراد کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔

برج ثور

 جنوری31 بدھ۔ کاروباری امور کی وجہ سے مصروفیت رہے گی۔ طالب علموں کو چاہیے کہ وہ سیاست سے دور رہ کر اپنی پڑھائی پر توجہ دینی چاہئے۔ رومانس کا موقع مل سکتا ہے۔ دیرینہ دوست سے ملاقات متوقع ہے۔

برج جوزا

 جنوری31 بدھ۔ حسب حیثیت سواری لے سکیں گے اور خانگی و خاندانی مسائل جلد بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ بیرون ملک سفر کے خواہشمند افراد کی نصیب یاوری ہو سکے گی۔ کام اور سیر و سیاحت میں تمیز کر سکیںگے۔

برج سرطان

 جنوری31 بدھ۔ کیرئیر میں بہتری آئے گی۔ دوران سفر سامان اور مال کی حفاظت کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔گھر کی سجاوٹ کی طرف توجہ رہے گی۔ قانونی معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔

برج اسد

 جنوری31 بدھ۔ دوسروں کے حق کیلئے لڑ سکیں گے اور اُن کے مسائل کا خاتمہ کرنے میں مدد کریں گے۔ عشق و محبت کے معاملات متاثر ہونگے۔ وراثت اور انشورنس میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔

برج سنبلہ

 جنوری31 بدھ۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیں ۔ کام بہتر طور پر چل سکے گا۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہئے اور چیک اپ کروائیں۔ معاملات کے حل کیلئے تحمل مزاجی سے کام لیں۔ جلد بازی سے گریز کریں ۔

برج میزان

 جنوری31 بدھ۔ حلقہ احباب میں وسعت ہو سکے گی۔ جذبات و غصے پر باآسانی کنٹرول کر سکیں گے۔ صبر و تحمل آئے گا۔ معاملات بہتر طور پر طے ہو سکیں گے۔ کاروباری امور بہتری کی طرف گامزن رہیں گے۔ 

برج عقرب

 جنوری31 بدھ۔ ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔ عشق و محبت اور آرٹ کے شعبے حساس رہیں گے۔

برج قوس

 جنوری31 بدھ۔ مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے۔

برج جدی

 جنوری31  بدھ۔ صحت بہتر رہے گی۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے اور سفر پیش آ سکتا ہے۔ کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ 

برج دلو

 جنوری31 بدھ۔ حادثاتی صورتحال پیش آسکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہئے اور ذہنی طور پر پہلے سے تیار رہیں۔ عزیز و اقارب تعاون کریں گے جس سے خانگی مسائل میں خاطر خواہ کمی آسکے گی۔ خواہشات جنم لے سکتی ہیں۔ 

برج حوت

 جنوری31 بدھ۔ رسک بہتر ثابت ہو سکیں گے۔ خود اعتمادی مقاصد میں کامیابی کا سبب بنے گی۔ جس سے ذہن منتشر رہے گا۔ معاملات کو بہتر ڈیل کر سکیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکے گا۔ بہتر اور مستحکم فیصلے کر سکیں گے