A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

جھنگ میں پولیس کی گاڑی کو ٹرالی سے ٹکر ،2اہلکار جاں بحق ،5شدید زخمی

جھنگ میں پولیس کی گاڑی کو ٹرالی سے ٹکر ،2اہلکار جاں بحق ،5شدید زخمی

Jan 31, 2018 | 00:22:AM

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جھنگ میں گوجرہ روڈ بائی پاس پر پولیس کی وین ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے ،زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس وین کو حادثہ گوجرہ بائی پا س روڈ پر کوٹ لکھانا کے قریب آیا ،حادثے کا شکارہونے والی گاڑی سیشن جج کے سکواڈ کی حصہ تھی جسے ٹرالی نے پیچھے سے ٹکر ماری ۔جاں بحق پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل فخر عباس کے ناموں سے ہوئی ،جبکہ کانسٹیبل عرفان،اعجاز،نعیم اور طہاور شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھ ڈرائیوراسلم بھی شدید زخمی ہوئے ۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ ٹرالی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں