کروشیا میں ٹیلی کام دھوکہ دہی کے معاملے میں 61چینی باشندے گرفتار

کروشیا میں ٹیلی کام دھوکہ دہی کے معاملے میں 61چینی باشندے گرفتار
کروشیا میں ٹیلی کام دھوکہ دہی کے معاملے میں 61چینی باشندے گرفتار

  


زغرب (آئی این پی ) کروشیا میں ٹیلی کام دھوکہ دہی کے معاملے میں 61چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے سفیر ہو جاؤ منگ نے کہا کہ کروشیا تائیوان کے چینی باشندوں کی طرف سے کئے جانیوالے ٹیلی کام دھوکہ دہی کے کیس سے انتہائی حساس طریقے سے نمٹ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ایک چین پالیسی سے متعلق ہے جس کی کروشیا سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے پاسداری کررہاہے، کروشیا کی پولیس نے دارالحکومت زغرب میں ایک چھاپا مارا اور 61افراد کو گرفتار کر لیا ، ان سب کا تعلق چین کے جزیرہ تائیوان سے ہے ، ان کی گرفتاری ٹیلی کام فراڈ کے شبے میں عمل میں لائی گئی ہے ، ملزموں کی یہ گرفتاریاں ہمسائیہ ملک سلوینیا سمیت دیگر یورپی ممالک میں تائیوان کے مجرمانہ گروہوں کے خلاف پولیس کی طرف سے کی جانیوالی اس قسم کی کارروائیوں کی تازہ ترین کڑی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...